لیہ: کروڑ لعل عیسن میں چک نمبر 103 ایم ایل میں غیرت کے نام پر خون ریزی کا خوفناک واقعہ میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے.
غیرت کے نام جھگڑے کے بعد فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا اور پوتا شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کروڑ لعل عیسن کے نواحی علاقہ تھانہ فتح پور کی حدود چک نمبر 103/ایم ایل میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
افسوسناک واقعے میں 70 سالہ والد طالب حسین اور 35 سالہ بیٹا مجاہد حسین جاں بحق ہو گئے،جبکہ 25 سالہ جاوید حسین اور 12 سالہ مجاہد عباس شدید زخمی ہوئےہیں۔متاثرہ افراد کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال فتح پور منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جس نےشواہد اکٹھے کر نے شروع کر دیئے ہیں، جبکہ ڈی ایس پی کروڑ لعل عیسن بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ہیں، نیز ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیئے ہیں جنہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
