supreme court of pakistan 8 1

عدالتی فیصلے پر عمل کرانے کے لیے شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلےپرعملدرآمد کرانےکیلئےکسی بھی شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے غیرقانونی قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردےدیا،جسٹس منیب اختر کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا.
Untitled 2026 02 21T203039.817
جسٹس منیب اختر کےتحریرکردہ فیصلےمیں قراردیا کہ شناختی کارڈکوئی عیاشی نہیں بنیادی ضرورت ہے،شناختی کارڈکوئی لگژری نہیں زندگی گزارنےکی بنیادی ضرورت ہے،اس سےمحروم کرنا زندگی کا بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے۔

فیصلےمیں کہاگیاکہ کیا عدالتیں رقم واپسی کےلیےکل بجلی پانی کےکنکشن کاٹنے کاحکم بھی دیں گی؟

ضابطہ دیوانی کے سیکشن 51 کے تحت شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں،قانون میں واضح حکم کےبغیر کوئی عدالت کسی کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کرسکتی.

تفصیلات کے مطابق 2016ء میں ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کےخلاف رقم کی ادائیگی کی ڈگری جاری کی،رقم کی عدم ادائیگی پرٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا، جس کے خلاف اپیل کرنے پر بھی سندھ ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ہی برقرار رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں