ملتان: توہینِ مذہب کیس میں ملوث ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی.
تھانہ شاہ رکن عالم توہینِ مذہب کرنے پر مقدمہ نمبر 1729/25 درج ہوا.
ملزم کے خلاف گزشتہ سال اس کے والد نے توہین مذہب کا مقدمہ درج کرایا تھا، کہ ملزم نے مقدس ہستیوںکی شان میںگستاخی کی، منع کرنے پر جھگڑا کیا اور بھائیوںکو مارنے کی کوشش کی.
جس پر ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا اور جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا.
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ کا چالان 5 جنوری کو عدالت میں پیش کردیا تھا.
