410149 6961811 updates

پاکستان میں‌سوشل میڈیا صارف کے لئے عمر کی حد کا بل پیش

اسلام آباد: سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بِل پیش کردیا گیا۔

بِل کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی عمر کم از کم 16 سال ہوگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر صارف کو اکاؤنٹ بنانے سے روکے گا۔

بِل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر بچے کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے تو اسے 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

بِل کے مطابق کم عمربچے کو اکاؤنٹ بنانے میں سہولت دینے والے کوبھی 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

بِل میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کوبلاک کرے گا اور ایسے اقدامات کرے گا کہ کم عمر بچے اکاؤنٹ نہیں بناسکیں.

بل کو کارروائی کے لئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، جس پر غور و خوض کے بعد بحث کی جائے گی اور منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا.

خیال رہے کہ پاکستان میں‌بچوں کی حفاظت اور سوشل میڈیا پر نابالغان کے لئے موجود مواد کو روکنے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں