WhatsApp Image 2025 03 14 at 10.30.23

آن لائن ایپس کے ذریعے چلنے والی ٹیکسی سروس کو قانونی شکل دینے کے لئے بل منظور

لاہور: اب آن لائن ایپلیکشن کے ذریعے چلنے والی گاڑی کو صوبائی ٹرانسپورٹ سے اجازت نامہ لینا ہوگا، جس کے لئے قانونی بل صوبائی موٹر گاڑیاں (ترمیمی ) ایکٹ 2025ء پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا.

حکومت پنجاب کی جانب سے آن لائن ایپس کے ذریعے چلنے والی ٹیکسی سروسز کو قانونی اور باقاعدہ بنا دیا گیا .بل کے تحت گاڑیوں اور ڈرائیورز کو لائسنس دینے کا نظام متعارف کروایا گیا ہے.

بل کا مقصد یہ اقدام مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے. گاڑی کے مالک یا ڈرائیور کو اپنی گاڑی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، اور ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنا ہوگا.

جس کااجازت نامہ ایک سال کے لیے ہوگا اور اسے ہر سال تجدید کرانا ہوگا، نیز ایپلیکیشنز کو اپنے ڈرائیورز اور گاڑیوں کی مکمل معلومات حکومت کو فراہم کرنی ہوں گی.

اس طرح‌سروس پروائڈرز کو مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایپلیکیشنز کو شکایات حل کرنے کا نظام بنانا ہوگا.بل کے تحت مسافروں کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنا ہوگا اور اسے کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا ہوگا.

اپنا تبصرہ لکھیں