بھکر: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی، واقعے میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
ثمرہ بتول سمیت تینوںمقتولین گھر کے ایک ہی کمرے میںموجود تھے.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان خود موقع پر پہنچ گیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔
ڈی پی او بھکر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔
دریںاثناء آئی جی پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتےہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے.
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔