WhatsApp Image 2025 01 20 at 12.09.52

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم خاتون کی جان لے گئی

تونسہ شریف+بورے والا:تونسہ شریف کے علاقہ جھوک بھٹہ جنوبی گلزار والی میں گزشتہ رات شوہریسین بھٹہ نے مبینہ طورپراپنی بیوی اور6 بچوں کی ماں کو معمولی تلخ کلامی پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا،تونسہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی جبکہ ریسکیو 1122 نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئےتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ منتقل کر دیا.

WhatsApp Image 2025 01 20 at 12.21.31
مقتولہ کی لاش منتقل کی جا رہی ہے، بچے موجود ہیں اور والدہ دیوار سے بین کر رہی ہے

تفصیل کے مطابق شوہر یسین نے اپنے بھائی امین کیساتھ ملکر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے تنازعہ پراپنی بیوی کے گلے میں رسی ڈال کر بے دری سے پھانسی لگا کر قتل کردیا ،مقتولہ خاتون ذکیہ بی بی چھ بچوں کی ماں تھی.لواحقین اور بچوں کے ویڈیو بیان کے مطابق خاتون کیساتھ رات گئے بینظیر انکم سپورٹ سکیم کے تحت ملنے والےپیسوں کی خاطر گھر میں جھگڑا ہوا،خاتون گھر کے کام کروانے کی خواہشمند تھی جبکہ شوہر اور دیور اس سے کاروبار کے نام پیسے لینا چاہتے تھے۔ گھر میں جھگڑے کے بعد دیور اور شوہر نے خاتون کو گلے میں رسی ڈال کر بے رحمی سے قتل کر دیا.اطلاع پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی،دیور اور شوہر کو موقع سے حراست میں لے لیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تونسہ ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کامقدمہ درج کیا جا رہا ہے.دریں‌اثناء بورے والاکے نواحی گاؤں 46 ای بی میں پیش آنے والے واقعہ میں‌ زمیندار نے خاتون پر ٹریکٹر چڑھا دیا۔اس سلسلے میں وائرل WhatsApp Image 2025 01 20 at 12.11.50والےٹریکٹر کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہےجبکہ ٹریکٹرسوار ایک خاتون کے نیچے آ جانےکےباوجود ٹریکٹر چلائے جا رہاہے.پولیس کےمطابق واقعہ کی انکوائری کی جارہی ہےقانون کے مطابق کارروائی عمل میں‌لائی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں