e gate airports

پاکستان کے ائیر پورٹس پر ای گیٹس کے بنیادی ڈیزائن کو حتمی کر لیا گیا

اسلام آباد:پاکستان کے تین بڑے ائیر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔

پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین نے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کے بنیادی ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ای گیٹس کی پہلے مرحلے میں‌اسلام آباد،کراچی اور لاہور ائیرپورٹس پر تنصیب کی جائے گی، ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کی وجہ سے تیزی سے امیگریشن مراحل طے کرسکیں گے۔

ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ تین روزہ ورکشاپ میں جرمن ماہرین کی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوشش جاری ہے۔

ای گیٹس کی تنصیب کے بعد بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو آسانی حاصل ہو گی، نیز اندرون ملک سفر کرنے والوں کو بھی سہولت حاصل ہو گی.

اپنا تبصرہ لکھیں