لاہور: مقامی عدالت نے اینکر عائشہ جہانزیب کے بارے میں نامناسب گفتگو کرنے والے ملزم حسیب سجاد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملزم تفتیش میں قصوروار پایا گیا اور اس نے عائشہ جہانزیب کے خلاف نامناسب کمنٹس کر کے ان کی عزت کو نقصان پہنچایا۔
عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ اس کے خلاف چالان جمع کرایا جائے۔
عائشہ جہانزیب کے مطابق ملزم نے یوٹیوب پروگرام میں بطور ہوسٹ نامناسب تبصرے کیے۔
ایف آئی اے لاہور نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
خیال رہے کہ ملزم نے عائشہ جہانزیب کے ایک پروگرام میں خاتون مہمان کے ساتھ طلاق اور شادی کے معاملے پر گفتگو کو موضوع بناتے ہوئےاپنے یوٹیوب چینل پروگرام میں کمنٹس دئیے تھے.
جس پر عائشہ جہانزیب نے اسے ہتک عزت قرار دیتے ہوئے ایف آئی سے رجوع کیا تھا.
اس مقدمہ میںملزم نے ضمانت کے لئے فاضل عدالت سے رجوع کیا تھا.