409617 6057590 updates

چلتی بس میں بچے کی پیدائش، بس سے باہر پھینکنے سے نومولود جاں‌بحق

ویب نیوز: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 19 سالہ لڑکی نے چلتی بس میں ایک بچے کو جنم دے کر نیچے پھینک دیا جس سے نومولود ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پربھنی شہر میں پیش آیا جہاں لڑکی نے چلتی سلیپر کوچ میں ایک بچے کو جنم دیا۔

بعد ازاں خاتون کا شوہر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے اس بچے کو بس کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچہ ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چلتی بس سے کپڑے میں لپٹی کسی چیز کو پھینکنے کا واقعہ نیچے کھڑے شہری نے بغور دیکھا، جب شہری نے اس کپڑے کے قریب جاکر دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کپڑے میں ایک نومولود ہے اس کے بعد شہری نے پولیس کو اطلاع دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت ریتیکا دھیرے کے نام سے ہوئی جو سلیپر کوچ میں الطاف شیخ نامی شخص کے ساتھ پونے سے پربھنی جا رہی تھی جب کہ خاتون نے بھی الطاف کو اپنا شوہر بتایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون سفر کے دوران حاملہ تھی جس نے چلتی بس میں بچے کو جنم دیا لیکن اس کے مبینہ شوہر نے بچے کو بس سے پھینک دیا، واقعے کے بعد پٹرولنگ ڈیوٹی پر موجود پولیس ٹیم نے بس کو روک کر خاتون اور اس کے مبینہ شوہر کو حراست میں لے لیا۔

تفتیش کے دوران جوڑے نے بتایا کہ وہ بچے کی پرورش کرنے سے قاصر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نومولود کو پھینک دیا اور بچے کی موت سڑک پر پھینکنے کے بعد ہوئی۔

پولیس کے مطابق دھیرے اور الطاف دونوں کا تعلق پربھنی سے ہے اور وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پونے میں مقیم ہیں، دونوں نے میاں بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ان کے پاس کوئی قانونی دستاویز موجودنہیں تھی۔

پولیس نے مزید کارروائی کے لئے جوڑے کو پولیس سٹیشن منتقل کر دیا، جبکہ خاتون کو طبی امداد بھی دی جا رہی ہے.

پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں‌کو متعلقہ عدالت پیش کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں