ملتان: نواب پور روڈ سیداں والی پل کے قریب واقع نواب سٹی کالونی سے کمسن بچی کو اغواء کرنے والا ملزم اہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جبکہ سکندر آباد سے میڑک کا امتحان دینے کے لئے جانےوالی طالبہ مبینہ طور پر اغواء کر لی گئی.
ملتان کے علاقہ نواب سٹی کالونی کے رہائشیوںکی یونین کے نائب صدر شاہ رخمرزا کی کمسن بیٹی کو گھر کے باہر کھیلتا دیکھ کر ایک ملزم نے دبوچ اور اسی کے والد کے موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا.
عوام نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے گروہ اور اغواء کی وارداتوںبارے معلومات حاصل کیں، تاہم شہریوںکے اصرار کے باوجود ملزم نے گروہ کے بارے میںکوئی معلومات نہیںدیںاور خود کو معصوم اور محنت مزدوری کرنے والا ظاہر کرتا رہا.
ملزم نے بتایا کہ وہ ذیادہ تر بھیک مانگنے والےبچوںکو ٹارگٹ کرتے ہیںاور ان میں سے کچھ کو اپنے پاس رکھ کر کام کراتے ہیں،جبکہ اچھے پیسے ملنے پر آگے فروخت بھی کر دیتے ہیں.اس کا کوئی نیٹورک نہیںہے.
یونین کے صدر غلام عباس نے انتظامیہ اور پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کی مکمل تحقیق کر کے اس گروہ کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائیں، اور ایسے بہت سے والدین کی گود اجڑنے سے بچائے تاکہ اولاد جیسی خوشیاں ان کی آنکھوں کے سامنے بے خوف و خطر پلتی بڑھتی رہیں.
دریںاثناء تھانہ ملتان کی تحصیل شجاعباد کے تھانہ سٹی کی حدود میںواقع سکندر آباد سے میٹرک کی طالبہ(س) امتحان دینے کے لئے گئی لیکن واپس نہیںآئی.