412732 8159175 updates

ایشیا کپ: 19 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے لئے اشتہار کے ہوش ربا نرخ‌

ویب نیوز: ایشیاء کپ 2025 میں پاک بھارت میچز کی وجہ سے سپانسرشپ اور اشتہارات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران ٹی وی اشتہار کا ریٹ 10 سیکنڈز کا 16 لاکھ بھارتی روپے ہوگیا جب کہ کوپریزینٹنگ پارٹنرشپ کا ریٹ 18 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کا ریٹ 13 لاکھ بھارتی روپے رکھا گیا ہے اور اشتہار کے پیکج کی قیمت 4.48 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل ایڈ ریٹس میں کوپریزینٹنگ اور ہائی لائٹس پارٹنر 30، 30 کروڑ بھارتی روپے میں دستیاب ہے جب کہ کوپاورڈ پیکج 18 کروڑ بھارتی روپے میں دستیاب ہے، رائٹس ہولڈرز کو ایشیاء کپ کی ریکارڈ ویور شپ کی اُمید ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا جس میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔پاک بھارت میچ 14 ستمبر کو شیڈولڈ ہے، سپر فور میں ممکنہ ٹاکرا 21 ستمبر کو ہوگا جبکہ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پاک بھارت تیسرا ٹاکرا بھی ممکن ہے۔

دوسری جانب اشتہارات اور سپانسر شپ کے ریکارڈ آسمان سے باتیں‌کرتے نرخوں‌کے باوجود پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں‌کام کرنے والی مشروبات ساز کمپنیوں، موبائل بنانے اور سروس پروائڈر کمپنیوں کے ساتھ کئی ملٹی نیشنل کپمنیوں‌کے درمیان بھی اشہتارات کے بہترین وقت اور سپانسر شپ کے لئے دوڑ جاری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں