d614d907 50d7 4ec3 b118 689e7b1a19cf

پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کی منظوری، پراجیکٹ کے لئے تجاویز طلب

لاہور: پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
3f55e516 1531 48b4 ba30 8febbf5911fc
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے سکل سٹی پراجیکٹ کیلئے تجاویز اور پلان طلب کر لیا ہے۔

سکل سٹی پراجیکٹ میں انڈسٹری کی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہوئی ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ قائم ہوں گے۔

پنجاب میں سکل ایجوکیشن کے اداروں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا۔

پنجاب کے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن بورڈ نے سکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے اداروں سے الحاق کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس ضمن میں‌نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل اور پریکٹیکل ایجوکیشن دی جائے گی، جبکہ نوجوانوں کو میٹرک کے بعد اچھے روزگار کے قابل بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

نوجوانوں‌کو گرافک ڈیزائننگ، میڈیا پروڈکشن، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا کوڈننگ، ٹورازم ایکسپرٹ کے ٹیکنیکل کورسز کرائے جائیں گے جبکہ انڈسٹریل الیکٹرکیشن،پلمبرننگ، سولر واٹر ہیٹنگ سسٹم، پروفیشنل شیف، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کی تعلیم بھی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے صنعتی اداروں کے ماہرین کو سلیبس ڈیزائن کرانے کی ہدایت کی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں