428454 2641989 updates

میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے مفت ایمبولینس سروس کی منظوری

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمیت کو ہسپتال سےگھرپہنچانےکیلئےایمبولینس سروس شروع کرنےکی منظوری دیدی۔
Untitled 2026 02 23T161035.664
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دی.

اجلاس میں طے کیا گیا کہ میت کو ہسپتال سے دوسرے شہر لے جانے کی سہولت مفت دی جائے گی۔

پنجاب کی ہر تحصیل میں ہسپتال سے گھر میت لےجانےکیلئے کم از کم ایک وین میسر ہوگی،مرحوم کے اہلخانہ 1122پرکال کرکےیاہسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے،میت کی منتقلی سروس کی سمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

بڑےسرکاری ہسپتالوں،ہرتحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لیے پلان طلب کرلیا گیا.

اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کے بعد ریگولائز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں