بہاولپور: تحصیل حاصل پور کے علاقے قائم پور کی حدود میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر 27 سال کی خاتون کوقتل کردیا گیا۔
پولیس کےمطابق والد نےبھائی اورخاوند کے ساتھ مل کر خاتون کو قتل کیا،تھانہ قائم پور میں ملزموں کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا.
پولیس کے مطابق ملزموں نے قتل کو طبی موت ظاہر کرکے تدفین کی بھی کوشش کی، جس پر پولیس نےتدفین روک کرمقتولہ کی لاش تحویل میں لےلی.
پولیس کےمطابق لاش کے گلے پر زخم کا نشان پایا گیا، رسی نما چیز سےمقتولہ کا گلا دبایا گیاجس پر پولیس کو قتل کا شبہ ہوا،قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئےبھجوانے کے ساتھ دیگر قانونی کارروائی بھی آغاز کر دیا ہے.
خواتین اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق پاکستان میںرواںبرس غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں گزشتہ برسوںکے مقابلے میں اضافہ ہواہے.