414178 9683457 updates

پاکستان میں سیلاب کے باعث ایک اور خطرے کی وارننگ جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب کے باعث وبائی امراض میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب کے بعد ڈینگی کے کیسز میں 41 فیصد اور ملیریا میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Untitled 2025 09 02T213702.575
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں ہیضہ پھیل رہا ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں خارش، جلدی امراض، سانپ اور کتوں کے کاٹنے کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں درجنوں ہسپتال تباہ ہو گئے یا انہیں شدید نقصان ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ فوری اقدامات نہیں کئے گئے تو پاکستان کا صحت کا نظام وباؤں کے بوجھ تلے دب سکتا ہے۔

خیال رہےکہ خیبرپختوانخواہ اور گلگت میں‌ تباہ کن طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہزاروں‌افراد متاثر ہوئے ہیں، اور اب تک سینکڑوں‌افراد بے گھر ہیں.

اس طرح‌ پنجاب میں‌ بھی شدیدبارشوں کے بعد سیلاب کے باعث 24 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں. جن میں‌سے 15 لاکھ نے نقل مکانی بھی کی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں