424187 3302273 updates

پاکستان میں‌2 کروڑ روپے کے عوض‌ایک اور کشمیری مارخور شکار کر لیا گیا

چترال: گہریت گول میں غیرملکی شکاری نے کشمیری مارخور کا شکارکر لیا۔

محکمہ جنگلی حیات کا بتانا ہے کہ روسی شکاری نے مارخور کے شکارکا لائسنس68 ہزار امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی ایک کروڑ 90 لاکھ 35 ہزار 178 روپے میں لیا تھا.

شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ہے۔
Untitled 2025 12 31T061813.358
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کا شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کےتحت کیا گیا.

اس ہنٹنگ پروگرام کی آمدن کا بڑا حصہ مقامی آبادی کی فلاح وبہبود پرخرچ کیا جائے گا۔

محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ اس ہنٹنگ پروگرام کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور مقامی آبادی کو معاشی فوائد دینا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں