Untitled 2026 02 04T194539.196

ایک اور اسلامی ملک میں خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی باضابطہ اجازت دے دی گئی

ویب نیوز:ایران میں خواتین کو باضابطہ طور پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دے دی گئی، جس کے بعد اب خواتین موٹر سائیکل چلانے کا لائسنس حاصل کر سکیں گی۔
Untitled 2026 02 04T194927.279
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس فیصلے کے بعد موٹر سائیکل کے حوالے سے برسوں سے جاری قانونی ابہام کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ اس سے قبل قانون میں خواتین کے موٹر سائیکل یا سکوٹر چلانے پر واضح پابندی موجود نہیں تھی تاہم عملی طور پر حکام خواتین کو لائسنس جاری کرنے سے انکار کرتے رہے تھے۔ اس قانونی خلاء کے باعث حادثات کی صورت میں خواتین کو قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا۔

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے گزشتہ روز ایک قرارداد پر دستخط کیے جس کا مقصد ٹریفک قوانین کو واضح کرنا ہے، یہ قرارداد گزشتہ ماہ کے آخر میں ایرانی کابینہ سے منظور کی گئی تھی۔

اس قرارداد کے تحت ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ خواتین درخواست گزاروں کو عملی تربیت فراہم کرے، پولیس کی براہ راست نگرانی میں امتحان لے اور انہیں موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں