WhatsApp Image 2025 02 13 at 07.53.02

ماحولیاتی تحفظ کے لیے سخت اقدامات اورپانی کے ضیاع پر جرمانے کااعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں پانی کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حمید شیخ نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت پانی کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD)کے مطابق، یکم ستمبر 2024ء سے 15 جنوری 2025ء تک پنجاب میں معمول سے 42فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پانی کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کا حکم دیا تھا، جس کے تحت کار واش اور سروس اسٹیشنز سمیت پانی کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
WhatsApp Image 2025 02 13 at 07.10.51ای پی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے جاری کردہ احکامات میں کہا ہے کہ تمام غیر قانونی کار واش/سروس سٹیشنز کو فوری طور پر بند کیا جائے گا۔ تمام کار واش اسٹیشنز پر 28 فروری 2025ء تک کار واش ویسٹ واٹر ری سائیکلنگ سسٹم اور یو چینلز لازمی نصب کرنے ہوں گے۔اگر پٹرول پمپ اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کرتے ہوئے پائے جائیں تو ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور کار واش ایریا کو سیل کر دیا جائے گا۔
WhatsApp Image 2025 02 13 at 07.10.52اس کے علاوہ،گاڑیوں کو پانی سے دھونے اور گھروں میں ہوز پائپ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔لان،باغات،گولف کورسز اور گرین بیلٹس کی فلڈ آبپاشی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔تعمیراتی سرگرمیوں میں زیر زمین پانی کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، صرف سطحی پانی یا ری سائیکل پانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ احکامات فوری طور پر نافذ ہوں گے اور اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ ان میں ترمیم یا واپسی کا حکم نہ دیا جائے۔ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت سزا دی جائے گی۔

یہ احکامات 13 فروری 2025ءکو جاری کیے گئے ہیں اور متعلقہ محکموں کو بروقت اطلاع اور ضروری کارروائی کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں