Untitled 2026 01 23T173406.988

قانون کی خلاف ورزی کر کے 18سال سے کم عمر جوانوں کی شادیاں کرانے کا اعلان

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی قانون سازی کو غیر اسلامی سمجھتا ہوں، میں آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا، 18سال سے کم عمر جوانوں کی شادیاں کراؤں گا۔
426008 9456380 updates
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے کہاکہ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ دباؤ میں ہیں۔جس پر سپیکرقومی اسمبلی نے جواب دیا کہ یہ ایسی کرسی ہے جس سے نہ حکومت خوش ہوتی ہے نہ اپوزیشن۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ میں18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی قانون سازی کو غیر اسلامی سمجھتا ہوں، اس قانون سازی کو اسلامی نظریاتی کونسل بھیجتے تو اچھا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا، 18سال سے کم عمر جوانوں کی شادیاں کراؤں گا، میں اپنا شدید احتجاج ایوان میں ریکارڈ کرارہا ہوں، ہم ایسے قوانین اس ملک میں نہیں چلنے دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ میں آپ کے اس مائنڈ سیٹ کے خلاف ہوں جس نے یہ قانون بنایا، یہ ڈنگ ٹپاؤ کی سیاست مناسب نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں