Untitled 2026 02 25T091400.504

یکم مارچ سے 16 سال کے بچوں‌کے لئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب میں‌16 سے 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا یکم مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
Untitled 2026 02 25T091717.022
اس سلسلے میں‌ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ سسٹم اپ گریڈ کر دیا گیا ہےاور یکم مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سولہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کااجرا شروع کردیا جائےگا۔

اس پرمٹ یا لائسنس کی فیس صرف 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم پرمٹ یا لائسنس لینے کے خواہشمند امیدواران کیلئے روڈ ٹیسٹ اور سائن ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ 16سے 18سال کے بچوں کو 125 سے اوپر سی سی کی بائیک چلانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی.

اپنا تبصرہ لکھیں