Untitled 2026 01 29T195509.445

سکھ یاتریوں‌کے لئے سہولیات، گرونانک ایکسپریس وے، ہوٹلز بنانے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے گرونانک ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کردیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نےملک کی سکھ برادری اور دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھالیا،کرتارپور اور ننکانہ صاحب کوموٹرویز کے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
abdul aleem khan 36
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اجلاس میں بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،جس کے تحت کرتارپور اور ننکانہ صاحب کو موٹرویز سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نےسیالکوٹ سے کرتارپورموٹروے کی تعمیر فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ نئی موٹروے کا نام گرو نانک ایکسپریس وے رکھا جائے گا.

منصوبے کے مطابق سیالکوٹ سےکرتارپورموٹروے دیگرمنسلک شہروں کے لیےبھی فائدہ مند ثابت ہوگی،جبکہ نارنگ منڈی اور بدو ملہی کے شہری بھی اس موٹروے سے مستفید ہو سکیں گے۔

عبدالعلیم خان کاکہناتھاکہ گرونانک ایکسپریس وے کےاطراف تھری،فوراورفائیو سٹارہوٹلزتعمیر کیے جائیں گے،جس سےیاتریوں کوعالمی معیار کی سہولیات میسرآئیں گی اورسکھ کمیونٹی کو سرمایہ کاری کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

عبدالعلیم خان نےکہا کہ سکھوں کےمقدس مقامات کے لیےاین ایچ اے عالمی سطح پر مارکیٹنگ کرے گا.

سکھ کمیونٹی کی انویسٹمنٹ کےلیےلندن،کینیڈا اور امریکا میں تشہیری مہم چلائی جائےگی،جبکہ عالمی روڈ شوز منعقد کرنےکی بھی ہدایت دی گئی ہے.

انہوں نےننکانہ صاحب اور کرتارپور کے منصوبے کو گیم چینجر قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں