anti rape act

مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی، 2 ملزم گرفتار

تھرپارکر: تحصیل چھاچھرو میں مبینہ زیادتی کانشانہ بننےوالی لڑکی دوران علاج دم توڑگئی۔

پولیس کےمطابق افسوسناک واقعہ تین روز قبل چھاچھرو کے نواحی گاؤں کھڈی میں پیش آیا تھا.
girl dead body 1
متاثرہ لڑکی نےبدنامی کے خوف کےباعث خودکشی کی کوشش کی،جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی۔

لڑکی کےوالد کے مطابق دو ملزم رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی،جس کے صدمے سے ان کی بیٹی شدید ذہنی دباؤ کا شکارہوگئی.

والد کاکہنا ہے کہ بیٹی نے صدمے کے باعث اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کےمطابق زخمی لڑکی کوتشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیاگیا،تاہم وہ جانبرنہ ہو سکی، لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیےچھاچھرو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

واقعے میں نامزد دو ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہےاورانکےخلاف زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں