425894 8486660 updates

سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات مسترد، رپورٹ ہائیکورٹ پیش

لاہور: پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات بے بنیاد قرار دے دیئے۔

پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تحریری رپورٹ جمع کروا دی جس میں بتایا گیا ہےکہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد ڈکیتی، چوری اور قتل سمیت دیگر جرائم میں کمی آئی ہے، 7 ماہ میں سی سی ڈی کی کارروائیوں سے پراپرٹی سے متعلق جرائم 64 فیصد کم ہوئے۔
lahore high court 2 1
رپورٹ میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں بھی 60 فیصد کمی دیکھی گئی، 2024ء میں ڈکیتی کے 792 اورسال 2025ء میں 324 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ ڈکیتی کے کیسز کی شرح میں 69 فیصد کمی آئی۔

پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ راہزنی کے واقعات 41 ہزار سے کم ہو کر 18 ہزار608 رہ گئے، جس میں 62 فیصد کمی ہوئی.

گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 64 فیصد،کار چوری کے واقعات میں 60 فیصد اور موٹرسائیکل چھیننےکے واقعات 754 سےکم ہوکر4628 رہ گئے، ان میں 53 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈکیتی بمعہ قتل کے کیسز 170 سے کم ہو کر 96ہوئے، جس میں 60 فیصد کمی دیکھی گئی.

سی سی ڈی آپریشنز میں ایک سب انسپکٹر شہید اور 96 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سی سی ڈی پر الزامات سوشل میڈیا افواہوں پر مبنی ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، سی سی ڈی تمام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کرتی ہیں، گرفتاریوں، شفاف تفتیش اورقانونی تقاضوں کے مطابق پراسیکیوشن یقینی بنائی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں