430934 2508826 updates

علی ظفر نے ہتک عزت کا کیس جیت لیا، میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

لاہور:سیشن کورٹ نےگلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانےکا حکم دے دیا۔

گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے پر میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔
Untitled 61
عدالت نے میشا شفیع کو ہراسانی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے بھی روک دیا۔

خیال رہےکہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائدکیا تھا، جس پرعلی ظفر نےسال 2018ء میں میشا شفیع کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔

کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کیےگئے اور 284 پیشیاں ہوئیں، اس دوران 9 ججز کے تبادلے ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں