Untitled 2026 01 17T222814.209

پنجاب بارکونسل میں‌احسن بھون گروپ کامیاب ،ملتان کے خواجہ قیصر بٹ وائس چیئرمین منتخب

لاہور: پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کےعہدوں پراحسن بھون گروپ کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔
punjab bar council 1
احسن بھون گروپ کےملتان سے ممبر پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ 56 ووٹ لیکر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب ہو گئے.حامد خان گروپ کے امیدوار عمران حسین چھٹہ 18 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے.

چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی کی نشست پر راولپنڈی سے ممبر پنجاب بار کونسل فخر حیات اعوان کامیاب ہوئے۔

پنجاب بارکونسل کےدونوں عہدوں پرالیکشن کیلئے پنجاب بار کے 75 ممبرز نے ووٹ کاسٹ کئے۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون اور حامد خان نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ پنجاب بار کونسل کی 5 سالہ مدت کے لئے منتخب ممبران کے مذکورہ عہدوں‌کے لئے سالانہ انتخابات آج بارکونسل کے دفتر لاہور میں‌منعقد ہوئے.

اپنا تبصرہ لکھیں