لودھراں: اجتماعی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی کوشش کے معاملے میں سب انسپکٹر طاہر ندیم اور کانسٹیبل ارسلان کو گرفتار کر لیا گیا، دونوںکو تفتیش میں ملزموںکا مبینہ ساتھ دینے کا جرم پایا گیا ۔
پولیس کے مطابق عدالت نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیاہے جبکہ خاتون سمیت 5 ملزمان پہلے ہی گرفتار تھے، عدالت نے دونوںملزموںسے برآمدگی کی توقع نہیںہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےاور دوبارہ مقدمہ کے چالان سمیت پیش کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل ملزمہ اور اسکے ساتھیوں نے 15 پر کال کر کے جنسی زیادتی ہونے کی شکایت کی تھی، تاہم پولیس کی ابتدائی تفتیش پرنسیم مائی اور اس کے ساتھیوں کا الزام جھوٹا ثابت ہوگیا تھا، جس پر انہیںگرفتار کرکے عدالت پیش کیا گیا.
بعد ازاں تفتیش میںقرار دیا گیا کہ مذکورہ تھانے کے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی کوشش میں ملزمان کاساتھ دیا۔