isb police 1 2

لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر سابق ایس ایچ او کے خلاف کارروائی شروع

اسلام آباد: لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں اور بلیک میل کرنا لوئی بھیر تھانے کے سابق ایس ایچ او کو متاثرہ خاتون کی درخواست پر آئی جی نے معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Untitled 2025 12 22T075505.702
آئی جی اسلام آباد پولیس کو دی گئی درخواست میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کا کہنا ہے فیملی مسئلے پرتھانہ لوئی بیردرخواست دینےگئی تواس وقت کےایس ایچ او نے بدتمیزی کی.

خاتون کے مطابق فیملی مسئلے کی وجہ سے کمزور پوزیشن میں تھی جس وجہ سے ایس ایچ او نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، گیارہ اگست کو گھرمیں زبردستی داخل ہو کر ایس ایچ او نے زبردستی کرنے کی کوشش کی، بعد میں پولیس افسر کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ کی وجہ سے شہر چھوڑنا پڑا۔ وہ ایس ایچ او اب بھی دھمکیاں دےرہا ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ایس ایچ او کیخلاف درخواست دی جسکی انکوائری ہوئی اسے قصوروار ٹھہرایا گیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی،انصاف کیلئے اداروں کے چکر لگائے مگر نہیں ملا۔

متاثرہ خاتون نے ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کرنے اور انصاف دلانے کی استدعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں