mobile phone 4

برطانیہ پلٹ نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنانے،بلیک میل کرنے پر ملزم گرفتار

راولپنڈی: کلر سیداں پولیس نے برطانیہ پلٹ نوجوان کو برہنہ کرکے نازیبا ویڈیو بنانے اور طویل عرصے تک بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
Untitled 2025 12 12T070733.154
پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ نوجوان دانش علی کے بھائی عاقب حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم ڈیڑھ سال سے نازیبا ویڈیو کی بنیاد پر نوجوان کو بلیک میل کر رہا تھا اور اس دوران متاثرہ شخص سے برطانوی پاؤنڈز بھی وصول کیے گئے جبکہ ملزم نوجوان سے 14 لاکھ روپے کا بھی تقاضا کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرکے فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں