accused arrested 1

بچوں کے ساتھ آتی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

لاہور: بچوں کو سکول سے لیکر آتی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق برقعہ پوش خاتون کو ہراساں کرنے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آئی ۔
Untitled 2025 12 12T042424.850
جس پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کو بلال گنج کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت شہریار کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش واردات کا اعتراف بھی کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بلال گنج مارکیٹ کے قریب گزشتہ روز پیش آیا۔ بچوں کو سکول سے واپس لیکرجاتی خاتون کوملزم نے ہراساں کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں