ہمارے بارے میں

لب آزاد ایک تحقیقاتی صحافت کی ویب سائٹ اور چینل ہے جو سماجی انصاف، انسانی حقوق، اور مختلف طبقات کی آواز بننے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہمارا مقصد معاشرتی مسائل اور مخصوص کمیونٹیوں کے حقوق کی پاسداری کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔ ہم نے اپنے مشن میں وہ تمام موضوعات شامل کیے ہیں جو عام طور پر نظر انداز کیے جاتے ہیں۔ ہم خاص طور پر پاکستان میں اقلیتی برادری، خواجہ سراؤں، خواتین، بچوں اور دیگر مارجنلائزڈ طبقوں کے مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالتے ہیں اور خواتین کو صحافت کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

انیلا اشرف

Aneela

بانی – چیف ایڈیٹر

انیلا اشرف ایک معروف اور تجربہ کار تحقیقاتی صحافی ہیں جو 19 سال سے صحافت کے میدان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انھیں اپنی رپورٹنگ پر متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ انیلا نے اپنے کیریئر کا بیشتر وقت پسماندہ کمیونٹیز کی حالت زار کو اجاگر کرنے میں گزارا ہے، جن میں اقلیتی گروہ، خواجہ سرا، خواتین، اور بچوں کے مسائل شامل ہیں۔ انیلا کا مقصد صرف خبریں دینا ہی نہیں، بلکہ معاشرتی تبدیلی کے لیے آواز بلند کرنا بھی ہے۔

یوسف عابد

Abid

ایڈیٹر

یوسف عابد نے تحقیقاتی صحافت میں 20 سال کا طویل تجربہ حاصل کیا ہے اور ان کی مہارت کی بدولت وہ لب آزاد کے ایڈیٹنگ سیکشن کی قیادت کرتے ہیں۔ انھوں نے سیاسیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور قانون میں بیچلر کی تعلیم حاصل کی ہے۔ یوسف کا مقصد سچائی اور انصاف کی بنیاد پر رپورٹنگ کرنا ہے، اور انھوں نے اپنے کیریئر میں کئی فیلوشپس، ایوارڈز اور تسلیمات حاصل کی ہیں۔ ایڈیٹر کے طور پر ان کی قیادت میں لب آزاد اپنی تحقیقاتی رپورٹنگ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔

مہ جبین عابد

Mahjabeen

کانٹینٹ مینیجر

مہ جبین عابد لب آزاد کی کانٹینٹ مینیجر ہیں۔ انھوں نے پرنٹ، الیکٹرانک، اور ڈیجیٹل میڈیا میں کام کیا ہے اور ماس کمیونیکیشن میں گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔ مہ جبین اپنی کہانی سنانے کی صلاحیت اور کانٹینٹ بنانے میں ماہر ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ لب آزاد کی ویب سائٹ پر مواد پبلش کرتے ہوئے انسانی جذبات اور احساسات کا خیال رکھا جائے۔

ہمارا وژن:

ہمارا وژن یہ ہے کہ ہم حقائق کو نمایاں کریں اور عوامی سطح پر تبدیلی لانے کی کوشش کرے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ صحافت کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا نہیں، بلکہ معاشرتی انصاف اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنا بھی ہے۔