ایتھوپیا کے "بوڈی” قبیلے میں بڑے پیٹ کا آدمی خوبصورت ترین بلکہ ‘ہیرو’ سمجھا جاتا ہے ۔ایسا گول پیٹ: طاقت اور چستی کے ساتھ بنانا آسان نہیں۔ اس کے لئے کسی مرد کو خون اور دودھ پینا ہوتا ہے البتہ اگر وہ یہ مقابلہ جیت جاۓ اور ہیرو کے منصب پر فائز ہو جاۓ تو وہ 100 خواتین تک سے شادی کر سکتا ہے۔
بوڈی قبیلے میں گول پیٹ لیڈرشپ، خوبصورتی، دولت اور عیش و عشرت کی علامت ہے، جبکہ پتلا اور سوکھا جسم غریب کا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے لیے کسی سے شادی کرنا مشکل ہوتا ہے، اور خوبصورت پیٹ کا ہیرو بوڈی قبیلے میں خوبصورتی کا بادشاہ بن جاتا ہے۔
اس قبیلے میں کسی کے لیے بڑا اور بھرا پیٹ ہونا بچپن سے ہی ایک خواب ہوتا ہے کیونکہ یہ پیٹ خوشی کے دروازے کھولتا ہے۔ لیکن بڑا پیٹ حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔اس کے لیے بوڈی قبیلے میں سالانہ فیسٹیول ہوتا ہے تاکہ ہیرو کا انتخاب کیا جا سکے، جو پھولا ہوا پیٹ لیکن چست جسم رکھتا ہو۔ ہر خاندان کے ایک فرد کو اس مقابلے میں نمائندگی کی اجازت ہوتی ہے بشرطیکہ وہ شادی شدہ نہ ہو۔
خاندان کا منتخب کردہ خوش نصیب شخص چھ مہینے کے لیے ایک جھونپڑی میں خود کو الگ کر لیتا ہے، اور اس پر خواتین کے ساتھ میل جول یا حرکت کرنا ممنوع ہوتی ہے۔ اسے ایک مخصوص قسم کا کھانا دیا جاتا ہے، جو گائے کے خون اور دودھ کا مرکب ہوتا ہے، اور چیلنجر کو یہ مکسچر تقریباً ہر دو گھنٹے بعد پینا پڑتا ہے۔جشن کے دن خاندان اپنے ہیرو کی تیاری کرتا ہے، جسم پر راکھ اور مٹی لگا کر وہ تقریب کے مقام پر پہنچنتا ہے، اور کمیٹی اس کا انتخاب کرتی ہے۔ جیتنے پر وہ ہمیشہ کے لیے ہیرو بن جاتا ہے۔فاتح کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی لڑکی سے شادی کرے جو اسے پسند ہو، چاہے اس کی شادیوں کی تعداد 100 یا اس سے زیادہ ہو۔بوڈی قبیلے میں پیٹ عیش و عشرت اور دولت کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن پتلا اور پٹھے دار لڑکا غریب ہوتا ہے جسے کبھی بھی کوئی لڑکی بیوی کے طور پر راضی نہیں ہو گی۔