crime 2

سگے بھائی کو قتل کرنے والا، باپ کو قتل کرنے والے بھائی کے ہاتھوں‌قتل

جڑانوالہ: تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 642 گ ب میں بھائی کے ہاتھو‌ں‌بھائی کے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا گیا.

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر شاہد نامی شخص نے بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات بنا کر بھائی امجد کو قتل کردیا، واقعہ کے بعد ملزم شاہد اور مقتول امجد کی بیوی موقع سے فرار ہو گئے.

پولیس زرائع کے مطابق مقتول امجد 6 ماہ قبل اپنے سگے بھائی کے قتل کے مقدمہ سے رہا ہو کر آیا تھا، مقتول امجد نے چند سال قبل اپنی سگی بہن اور بھائی کو مضروب کیا تھا، بعد ازاں بھائی جاں بحق ہوگیا تھا۔

یاد رہے قاتل شاہد نے چند سال قبل اپنے ہی والد کو قتل کر کے گھر میں دفن کردیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی جڑانوالہ، ایس پی انویسٹیگیشن ضیغم عباس،ایس ایچ او عدیل شوکت،نے موقع پر کر کاروائی کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے، ملزموں‌کی گرفتاری بھی جلد عمل میں‌لائی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں