bride and groom

براتیوں‌کی جانب سے ویڈیو بنانے پر جھگڑا، تشدد سے دولہے کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

حافظ آباد: نواحی گاؤں بھنسیکا میں شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی، تشدد سے متعدد افرا زخمی ہو گئے جبکہ دلہا ٹانگیں‌تڑوا کر ہسپتال جا پہنچا.

اہل علاقہ کے مطابق جھگڑا اس وقت ہوا، جب باراتیوں کی جانب سے موبائل فون سے ویڈیوز بنانے پر لڑکی والوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تشدد شروع کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑکی کا بڑا بھائی شادی پر پہلے ہی رضامند نہیں تھا، اور اس نے بار بار باراتیوں کو ویڈیو بنانے سے روکا، لیکن اس کے باوجود باراتی باز نہیں آئے جس پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

جھگڑے کے دوران فریقین کی جانب سے ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے.

زخمی افراد میں‌دلہا بھی شامل ہے، ہسپتال زرائع کےمطابق دلہے کی ٹانگیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور تمام زخمیوں‌کا علاج جاری ہے.

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی، شادی کی تقریب ختم کر دی گئی جبکہ فریقین کے افراد بھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں