کوٹ ادو: تھانہ سٹی کوٹ ادو میں مقدمہ خارج کرانے کے لئے پولیس آفیسر کو جعلی کال کرنا نوسر باز کو مہنگا پڑ گیا. چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے و ایم این اے علی موسیٰ گیلانی بن کر پولیس کو جعلی کال کرنے والا نوسر باز گرفتار کر لیا گیا.
انچارج جینڈر کرائم سب انسپکٹر سعیدہ خالق نے نوسرباز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم کی اصل شناخت محمد ناصر ولد سجاد حسین قوم گرمانی کے نام سے ہوئی جو موضع شادیخان منڈا کا رہائشی ہے.
پولیس نے ملزم کے قبضہ سے موبائل فون بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، جبکہ مزید کاروائی جاری ہے.