Untitled 2025 10 24T225813.371

ملتان: تین روزہ عالمی کتب میلہ کا ایرینا ڈی ایچ اے میں آغاز

ملتان: تین روزہ ملتان عالمی کتب میلہ ایرینا ڈی ایچ اے میں شروع ہو گیا۔ سی سی پی او لاہور سمیت کتب بینی کے شوقین افراد نے شرکت کی جبکہ طالب علموں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ، ڈی ایچ اے کرنل شکیل احمد نے فیتہ کاٹ کر عالمی کتب میلے کا افتتاح کیا، جس کے بعد قومی ترانا پڑھا گیا اور دعا کی گئی۔ کتب میلہ ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔
Untitled 2025 10 24T225819.385
افتتاح کے موقع پر دیگر مہمانان سی ای او رینبو انکس عبدالرحیم چغتائی، ڈائریکٹر بلنڈ ڈائی اسٹف عبداللہ ذیشان، ڈائریکٹر ایم جی ایپرل خواجہ انیس، منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن کامران جہانگیر، ایس پی پنجاب پولیس کائنات اظہر، سی ای او پیشن فوڈز خواجہ جواد، ڈائریکٹر ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل راشدالحق، ایس او ایس چلڈرن ویلیج کے کامران یوسف، ملتان آرٹس کونسل کے سلیم قیصر، ملتان میٹرز کی فلزا ممتاز اور شوکت اشفاق بھی موجود تھے۔ ایونٹ آرگنائزر راشد الحق نے مہمانوں کو اسٹالز کا دورہ کرایا۔ اس دوران سی سی پی او ملتان صادق ڈوگر بھی اچانک کتب میلے میں پہنچ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمانوں نے عالمی کتب میلے کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر لینڈ ڈی ایچ اے شکیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتب میلے کا انعقاد احسن اقدام ہے، شہری اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر کتاب بینی کا کلچر واپس لائیں۔ ایونٹ آرگنائزر راشد الحق نے میڈیا کو بتایا کہ میلے میں 125 سٹالز لگائے گئے ہیں جہاں اردو، انگریزی زبان کی نئی و پرانی ہزاروں کتب موجود ہیں، میلہ روزانہ صبح ساڑھے 10 سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ کتب میلے میں پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کے سٹالز بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں