418740 5080742 updates

پتنگ بازی پر پابندی؛ موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق

لاہور: بسنت کی متوقع تیاریوں سے قبل اور پتنگ بازی پر پابندی کے دوران موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

لاہور پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈور پھرنے سے 21 سال کے نوجوان نعمان کی گردن کٹ گئی جس کے بعد نعمان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

واضح رہےکہ پنجاب میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

دریں‌ا ثناء محدود بسنت فیسٹیول منانے کے لئے مختلف پابندیوں سمیت مشروط اجازت کی بھی تجاویز پیش کی جا چکی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں