ویب نیوز: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔
جمعرات کو ایشیا پیسیفک ریجنل فائنل سے متحدہ عرب امارات نے جاپان کو شکست دے کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا ۔
جس کے ساتھ ہی اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے والی تمام 20 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سری لنکا ، بھارت ، پاکستان ، آسٹریلیا ،بنگلا دیش ، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اس کے علاوہ نمیبیا ، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا ،اٹلی ، نیدرلینڈز ،نیپال ، عمان ، امریکا اور یو اے ای بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سال 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تیاریاںشروع کر دی گئیں ہیں.
اس ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ تنازعہ دوبارہ تازہ ہونے کا بھی امکان ہے.