Untitled 2025 10 16T070049.350

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات؛ غیر حتمی نتائج میں‌ عاصمہ جہانگیر گروپ کی کامیابی

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری حاصل ہو گئی، غیر حتمی نتائج جاری

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ ملتان،کوئٹہ ، سکھر ،بنوں اور دیگر شہروں سے کامیاب ہو گیاہے ۔
Untitled 2025 10 16T070202.748
ملتان پولنگ سٹیشن پر انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ صدارت کے امیدوار ہارون الرشید نے 135 ووٹ لیکر ملتان سے جیت گئے، پروفیشنل گروپ حامد خان صدارت کے امیدوار توفیق آصف 115 ووٹ لیکر ملتان سے دوسرے نمبر پر رہے.6 ووٹ مسترد کر دیئے گئے.

انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ سیکرٹری کے امیدوار زاہد اسلم اعوان 133 ووٹ لیکر ملتان سے جیت گئے، پروفیشنل گروپ حامد خان سیکرٹری کے امیدوار میاں عرفان اکرم 109 ووٹ لیکر ملتان سے دوسرے نمبر پر رہے.

ملتان میں 315 میں سے 256 ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں.

ابتدائی نتائج کے مطابق کوئٹہ میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے 120 ووٹ حاصل کر لیئے جبکہ حامد خان گروپ کے امیدوار توفیق آصف 101 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

لاہور سےہارون الرشید نے 629 اور توفیق آصف نے 431، کوئٹہ سےہارون الرشید نے 120اور توفیق آصف نے 101ووٹ حاصل کئے .

سکھر سے ہارون الرشید کے 55 اور توفیق آصف کے 15ووٹ،بنوں مین ہارون الرشید کو 25 ووٹ اورتوفیق آصف کو 5 ووٹ ملے۔

سوات سےعاصمہ جہانگیر گروپ کےہارون الرشید 27 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے جبکہ حامدخان گروپ کے امیدوار توفیق آصف 23 ووٹ حاصل کر سکے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی .

اسلام آبادسیٹ پر 710 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

سپریم کورٹ کے بار کے انتخابات کیلئے ملک بھر 13 پولنگ اسٹیشن بنائیں گئے ، بار کے انتخابات میں مجموعی طور پر 4 ہزار 393 وکلاء نے ووٹ کا حق استعمال کرنا تھا.

ملک بھر کی دیگر بارز میں‌ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں