اسلام آباد:فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے نتائج جاری کردیئے۔
تحریری امتحان اور انٹرویو کے بعد کل 229 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا.
پہلے 20 پوزیشن ہولڈرز میں سے 19 نے پی اے ایس(پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ) جبکہ ایک نے پی ایس پی (پولیس سروس پاکستان) گروپ منتخب کیا۔
قبل ازیں تحریری امتحان میں صرف 397 امیدوار کامیاب قرارپائے تھے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق سی ایس ایس کے امتحانات میں کل 15 ہزار 602 امیدواروں نے حصہ لیا,تحریری امتحان میں پنجاب میں سے سب سے زیادہ 269 امیدوارکامیاب قرار پائے.
سندھ رورل سے 33 اور سندھ اربن سے 19امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،خیبرپختونخوا سے 31 اوربلوچستان سے 22امیدوارکامیاب ہوئے،گلگت بلتستان سے 2 امیدوارکامیاب ہوئے،جبکہ آزاد کشمیر سے کوئی بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا۔