gold 6

سونا فی تولہ 6900 روپے مہنگا ، قیمت نے نئی تاریخی بلندی کو چھو لیا

کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونا 6900 روپے مہنگا ہو کرنئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

ملک بھر میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں6900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں‌مسلسل اضافہ جاری ہے.

آج مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 6900 روپے مہنگا ہوکر 435100 روپےکاہو گیا۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 5916 روپے بڑھ کر 373028 روپےہو گئے،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 5247 روپے کی ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 69 ڈالر مہنگا ہوکر 4140 ڈالر کا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں