لاہور: پنجاب حکومت کی منظوری پر ڈی سی لاہور نے یومیہ اجرتی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہنرمند یومیہ اجرتی ملازمین کی روزانہ کی اجرت ایک ہزار 975 ،ماہانہ 45 ہزار 945 مقرر، نیم ہنرمند افراد کی روزانہ کی اجرت ایک ہزار 558 ، ماہانہ 43 ہزار 108 روپے مقرر کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ہنرمند افراد کی روزانہ کی اجرت ایک ہزار 538 جبکہ ماہانہ 40 ہزار مقرر کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے چند روز قبل یومیہ اجرتی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔