417993 8192682 updates 1

شوہر نےفائرنگ کر کے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پشاور: گھر کے سربراہ نے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا جہاں فضل حیدر نامی شخص نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ بیوی بچوں کےقتل کرنے کے بعد ملزم فضل حیدر نے خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق فضل حیدر نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازمت کرتا تھا تاہم قتل اور خودکشی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے، چاروں افراد کی لاشیں تحویل میں لےکر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیں، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں