ecp 8

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کےلیے شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کےلیے شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے حلقہ بندیوں کےلیے تمام انتظامی امور 12 اکتوبرتک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں کوحلقوں کی ابتدائی فہرست13سے31 اکتوبر تک جمع کرائی جائے گی، حلقہ بندیوں پر اعتراضات2سے 16نومبر تک وصول کیے جائیں گے۔ اعتراضات پر فیصلے یکم دسمبرتک کیے جائیں گے۔ حلقہ بندی کمیٹیاں حلقوں کی حتمی فہرست 8 دسمبرکوجاری کرے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو ماہ میں حلقہ بندیاں کروانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات کے بعد بلدیاتی سطح پر ہلچل پیدا ہو گئی ہے اور ممکنہ امیدوارں نے بھی تیاریاں‌شروع کر دی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں