inflation 2

سبزی وفروٹ منڈیوں میں بہتری کیلئے نئی ہدایات جاری

لاہور: پنجاب میں سبزی وفروٹ منڈیوں کے نظامِ کار میں بہتری کیلئے نئےایس اوپیز جاری کردیئے گئے۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول کی جانب سے تمام مارکیٹ کمیٹیوں کو منڈیوں میں صفائی کی ہدایت کردی گئی ہے.

اس طرح‌منڈیوں میں صارفین کی راہنمائی کیلئے سائن بورڈز اور نرخوں کو ڈیجیٹل بورڈز کے ذریعے آویزاں کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ حکام کے مطابق منڈیوں کی سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی مرمت وبحالی کوترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایاجائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں