Untitled 2025 10 08T003646.439

ملتان کے وکلاءکا آج چیف جسٹس کی عدالت کے سامنے دھرنا ہو گا

ملتان: فوری اور سستے انصاف سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے ملتان کے وکلاء کا وفد دھرنا دینے کے لئے روانہ ہو گیا، اور آج چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ‌کی عدالت کے سامنے دھرنا دیا جائے گا.

وکلاء‌کی جانب سے قبل ازیں‌مطالبہ کیا گیا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے3 دسمبر 2024ء کےجاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے سائلین حصول انصاف کیلئے لاہور کی افسر شاہی کے پاس دھکے کھانے پر مجبور ہیں اور اسی طرح ساڑھے چار کروڑ سے زائد آبادی کو سستا، فوری اور ان کی دہلیز پر فراہمی انصاف کا خواب اور ان کی سپریم کورٹ تک رسائی بذریعہ ویڈیو لنک (جس کی منظوری چیف جسٹس آف پاکستان مورخہ26.12.2024 کو دے چکے ہیں) کی سہولت بھی اب تک فراہم نہیں کی گئی ہے۔
Untitled 2025 07 10T195507.409
اس صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ ملتان کے وکلاء اپنی عرضداشت چیف جسٹس کی عدالت کے سامنےدھرنا دے کر پیش کریں گے اور اپنے مطالبات کی منظوری تک وہاں سے نہیں اٹھیں گے۔

سابق صدر ہائیکورٹ‌بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی نے مطالبات کئے ہیں کہ عدالت عالیہ میں دائر کی جانے والی رٹ پٹیشن پر لگائے جانے والے غیر ضروری اعتراضات (Grievance Redressal Cell) کا نوٹیفکیشن مورخہ 03.12.2024 فوری واپس لیا جائے،سپریم کورٹ کے مقدمات کی سماعت بذریعہ ویڈیولنک بمقام ملتان کرنے کیلئے ملتان بنچ ملتان میں فوری طور پر انتظامات کیے جائیں۔

اس ضمن میں‌وکلاٰء کا وفد گزشتہ روز ملتان سے روانہ ہوا تو، ضلع کچہری میں‌ڈسٹرکٹ بار روم کے سامنے سینیئر وکلاء نے احتجاج کے لئےجانے والے وکلاء کا رخصت کیااور کامیابی کے لئے دعا کی گئی.

ملتان کے وکلاء چیف جسٹس کی عدالت بمقام لاہور کے سامنے آج بروز بدھ 8 اکتوبر کو 11:30 بجے دن مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا دے کر احتجاج کریں‌گے.

اپنا تبصرہ لکھیں