gandasingh wala

دریائے ستلج پر سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ دو روز میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، جبکہ فی الحال نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج پر ہے۔انہوں نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سیلابی خطرے کے پیش نظر سیلاب متاثرین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے اور افواہوں‌کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں