Untitled 2025 08 22T182323.285

پنجاب بار کونسل انتخابات؛ 75 نشستوں کے لئے 333 امیدواروں کے کاغذات جمع

لاہور: پنجاب بار کونسل کے انتخابات 30-2025ء کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ ختم ہو گیا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کل سےآغاز ہو گا.

پنجاب بارکونسل کے انتخابات کے لئے صوبہ بھر سے وکلاء 75 ممبران کا انتخاب کریں گے،جس کے لئے پولنگ یکم نومبر کو صوبہ بھر کی تمام ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں‌ہو گی.
Untitled 2025 10 05T210435.456
انتخابات کے لئے پہلے مرحلے میں‌کاغذات نامزدگی کا سلسلہ کل بروز ہفتہ اختتام پذیر ہو گیا، جس کے بعد تمام امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے.

فہرست کے مطابق صوبہ بھر سے 333 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائےہیں.
Untitled 2025 10 05T210443.233
انتخابات ڈویژن سطح پر منعقد ہوں گے، اور ہر ڈویژن کے وکلاء اپنے ڈویژن کے لئے اضلاع کی سطح پر مقررہ نشستوں کے مطابق امیدواروں کا انتخاب کریں‌گے.

جس میں‌ملتان ڈویژن کے لئے ضلع ملتان کی 4، ضلع وہاڑی اور خانیوال کی 2،2 اور لودھراں کی ایک نشست کے لئے انتخاب عمل میں‌لایاجائےگا.جس کے لئے ہر ضلع اور تحصیل بارکا ہرممبر وکیل 9 ووٹ دے گا.

انتخاب کے لئے عدالتوں میں‌ پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں‌گے اور ضلع کی سطح پر ججز بطور ریٹرننگ آفیسر، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اور پریذائڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں‌گے.

اس طرح یکم نومبر کو پورے صوبہ میں‌ عدالتی کام مکمل طور پر بند ہو گا.

اپنا تبصرہ لکھیں