excise department punjab

موٹر وہیکل آرڈیننس میں‌ترمیم؛ رجسٹریشن منتقلی میں تاخیر پر جرمانہ عائد

لاہور:؛پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کردی گئی، جس کے تحت اب ملکیت کی تاخیر سے منتقلی پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تاخیر پر گاڑی کی منتقلی کے پیش نظر محکمہ ایکسائز نے نیاضابطہ لاگو کر دیا ہے ، پنجاب موٹروہیکل آرڈیننس 1969 کے رول 47 میں ترمیم کر دی گئی ہے ۔

گاڑی کی منتقلی کی صورت میں نیا جرمانہ نافذ کر دیا گیا.

جس کے تحت 31سے60 دن تک تاخیر پر 10 ہزار روپے جرمانہ دینا ہو گا، 61سے 90 روز کی تاریخ پر جرمانے کی رقم 20 ہزار روپے کر دی گئی، 91سے 120 دن تاخیر پر 30 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

مذکور ترمیم کے تحت تاٰخٰیر سے رجسٹریشن منتقلی پر جرمانہ بھی فیس کے ساتھ وصول کیا جائےگا.

اپنا تبصرہ لکھیں