sindh flood

سیلاب سے پنجاب میں 24 لاکھ ایکٹر زرعی اراضی کونقصان، چین سے بھی امداد پہنچ گئی

اسلام آباد:وزارت غذائی تحفظ نے حالیہ سیلاب سے زراعت کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ پنجاب میں 24 لاکھ ایکٹر پر فصلیں تباہ ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر کپاس کو 5.2 فیصد اور گنے کی فصل کو 13 فیصد نقصان پہنچا۔

دستاویز کے مطابق 2 لاکھ 74ہزار ایکٹر رقبے پر گنے کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا، چاول کی فصل کا 15.5 فیصد نقصان، 9 لاکھ 98 ہزارایکٹررقبہ تباہ ہوا۔ 2 لاکھ 42 ہزار ایکٹرمکئی، 9 فیصد چارا اور12 فیصد تل کی فصل تباہ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سیلاب نے 44 فیصد سبزیوں اور ساڑھے 12 فیصد باغات کو تباہ کیا، سیلاب میں بیچ بہہ جانے سے گندم کی قمیت میں اضافے کا خدشہ ہے، ربیع سیزن میں گندم کی بوائی میں تاخیر سےدرآمد پر انحصار بڑھ سکتا ہے۔ پیداوارمیں کمی،بیجوں کی قیمت میں اضافہ گندم درآمد سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق پنچاب میں سیلاب سے 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، بروقت ویکسنیشن نہیں ہونے کی صورت میں جانوروں میں لپی اسکن سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔
pak china frined ship
سیلاب متاثرین کے لیےچین کی جانب سے امدادی سامان کے دو طیارے پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام اورچیئرمین این ڈی ایم اےنےنورخان ایئربیس پر امدادی پروازوں کااستقبال کیا،چین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 300 خیمے اور9ہزارکمبل شامل ہیں۔

وفاقی وزیرامیرمقام کا کہنا ہےکہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں،چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔

اپنا تبصرہ لکھیں